پنجاب کے لدھیانہ میں زہریلی گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک، متعدد اسپتال میں داخل

لدھیانہ میں زہریلی گیس کے اخراج نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی لوگ بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لدھیانہ: پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے غیاس پورہ میں زہریلی گیس کے اخراج نے ہلچل مچا دی ہے۔ گیس لیکیج کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 10 سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ایمبولینس کو بھی بلایا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم لدھیانہ ویسٹ سواتی نے کہا ’’یقینی طور پر یہ گیس لیک ہونے کا معاملہ ہے۔ لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ کام جاری ہے۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 11 بیمار ہیں۔‘‘


مقامی لوگوں کے مطابق زہریلی گیس قریبی فیکٹری سے لیک ہوئی اور اچانک بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ آناً فاناً میں لوگ فیکٹری سے جتنا ہو سکا، دور چلے گئے تاکہ اپنی جان بچائی جا سکے۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس کے چچا کی وہاں کلینک چلاتے ہیں۔ اور ان کا پورا خاندان بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں دو افراد کی لاشیں پڑی ہیں، جن کا جسم بالکل نیلا ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */