ممبئی: بیسٹ بس معاملہ میں ہائی کورٹ کی مداخلت، 9 دن بعد ہڑتال ختم

برہن ممبئی بجلی سپلائی اور ٹرانسپورٹ (بیسٹ) بس تنظیم ’بیسٹ کام گار سینیکت سمیتی‘ کے رہنما ششانکراؤ نے بدھ کے روز دوپہر عدالت کے حکم کے مطابق 9 دن سے چل رہی ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: برہن ممبئی بجلی سپلائی اور ٹرانسپورٹ (بیسٹ) بس تنظیم ’بیسٹ کام گار سینیکت سمیتی‘ کے رہنما ششانکراؤ نے بدھ کے روز دوپہر عدالت کے حکم کے مطابق 9 دن سے چل رہی ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے بیسٹ کے ہڑتال کرنے والے اہلکاروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ششانکراؤ بڈالا بس اسٹاپ پر آج ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یکم جنوری 2019 سے بس کے اہلکاروں کا قرض بڑھانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی ہڑتالی اہلکار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

راؤ نے بیسٹ بس ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد کہا کہ بس ہڑتال ختم کرنے کے لیے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے سے میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بیسٹ اہلکاروں کو تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کے لیے روپیے کہاں سے آئیں گے۔ ہمارا سب سے اہم مطالبہ ’بیسٹ کےبجٹ کا بی ایم سی میں انضمام‘ ہے جسے شیو سینا ماننے کو تیار نہیں جبکہ حکومت تیار ہے۔ راؤ نےکہا کہ بیسٹ وینچر خسارے میں چل رہی ہے اور اگر بیسٹ اور بی ایم سی کا بجٹ ملا دیا جائے گا تو بیسٹ کے خسارے کی بھرپائی بی ایم سی کرے گی۔

آٹھ جنوری سے 32،000 سے زیادہ بیسٹ اہلکار ہڑتال پر تھے۔ اہلکاروں نے تنخواہ میں اضافہ، جونیئر سطح کے اہلکاروں کے لیے تنخواہ گریڈ کی ترمیم اور بی ایم سی کے ساتھ بیسٹ کے بجٹ کا بی ایم سی کے بجٹ میں انضام کا مطالبہ کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے سے بمبئی ہائی کورٹ میں وکیل دتہ مانے کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت چل رہی تھی۔ ہائی کورٹ نے آج ریٹائرڈ جسٹس کو ان مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے ثالثی مقرر کیا تھا۔ معاملے میں سبھی فریقوں کو سن کر ہائی کورٹ نے آج بیسٹ کی تنظیم کو ایک گھنٹے کے اندر ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔