یوپی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8490 نئے معاملے

اترپردیش میں جمعرات کو گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 8490 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں مجموعی طور سے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 39338 ہو گئی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش میں جمعرات کو گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 8490 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں مجموعی طور سے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 39338 ہو گئی۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کا کام جاری ہے۔ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ ایک دن میں مجموعی طور پر 204878 سمپل کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل 36147340 سمپل کی جا نچ کی جا چکی ہے ۔ مختلف اضلاع سے کووڈ۔19 کے 85930 سمپل بھیجے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ ، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ کووڈ کیس لکھنو،پریاگ راج ، وارانسی اور کانپور اضلاع سے آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا ایکٹیو 39338 میں سے 22904 افرادہوم آئیسولیشن میں ہیں ۔ نجی اسپتالوں میں 770 مریض زیر علاج ہیں اور باقی مریض سرکاری اسپتالوں میں بھی مفت علاج کرا رہے ہیں۔

ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ- 19 سے اب تک 606063 افراد کا علاج کرکے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ ریاست میں نگرانی ٹیموں کے ذریعہ 193343 علاقوں میں 521397 ڈیلی ٹیم کے ذریعے 31844028 گھروں کے 154463517 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔ ریاست میں 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو کوڈ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ اب تک 6688260 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز اور 1179437 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اس طرح کل 7867697 افراد کو ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔


مسٹرپرساد نے بتایا کہ کووڈ انفیکشن پر قابو پانے کے لئے شہری اور دیہی علاقوں میں ولیج مانیٹرنگ کمیٹی ، محلہ مانیٹرنگ کمیٹی کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔ان کمیٹیوں کے ذریعہ متاثرہ ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی شناخت کرکے اور ان سے انفیکشن کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے ریاست کے باہر سے آنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داری کو سمجھیں اور کچھ دن گھر پر گزاریں۔ اگر آپ کو انفیکشن کے کوئی آثار نظر آتے ہیں تو کووڈ۔19 کی جانچ کرانا یقینی بنائیں۔ یہ آپ کو اور آپ کے گھرو الوں کو کووڈ- 19 سے بچایا جا سکتا ہے ۔

ہیلتھ افسر کے مطابق فوکس ویکسی نیشن کے تحت آج میڈیانمائندوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ آئندہ ہفتے سے سرکاری اور نجی اداروں میں ویکسی نیشن کا کام کیا جائے گا۔ کووڈ انفیکشن کے پیش نظر انتہائی محتاط رہنا ضروری ہے۔ ماسک کا استعمال سماج کے تئیں ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک انفیکشن کا خاتمہ نہیں ہوا ہے ، لہذا خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ویکسی نیشن کے بعد کووڈ پروٹوکول پر بھی عمل کریں۔ اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھوتے رہیں۔ ہجوم والے مقامات پر جانے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے بزرگوں کی ٹیکا کا ری ضرور کرائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔