فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 81.35 کروڑ لوگوں کو مفت راشن ملے گا

نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا 100 فیصد مالی بوجھ پڑے گا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا 100 فیصد مالی بوجھ پڑے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں دیر شام یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی کامرس، صنعت، خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ اور انتودیا انا یوجنا کے تحت تقریباً 81 کروڑ 35 لاکھ مستفیدین جو سبسڈی والے نرخوں پر اناج حاصل کرتے تھے، انہیں آنے والے سال میں مکمل طور پر مفت خوراک دی جائے گی۔


گوئل نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی اس پر کچھ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے پر عمل آوری پر 2 لاکھ کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا، جسے 100 فیصد مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتیودیا میں 35 کلو اور فوڈ سیکورٹی ایکٹ میں پانچ کلو دستیاب ہے۔ اسے مکمل طور پر مفت بنایا گیا ہے۔ ان 81 کروڑ 35 لاکھ لوگوں کو اناج کے لیے کچھ نہیں دینا پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔