چھتیس گڑھ: وزیر اعلیٰ بگھیل نے مزید ایک وعدہ کیا پورا، خصوصی پسماندہ قبائل کے 80 نوجوانوں کو دی سرکاری ملازمت

چھتیس گڑھ کے کبیردھام ضلع میں بیگا قبائل کے 80 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایجوکیشن، ریونیو، اسسٹنٹ ٹیچر وغیرہ عہدوں پر تقرری کی گئی ہے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
بھوپیش بگھیل، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ خصوصی پسماندہ قبائل کو سرکاری ملازمت میں جانے کا راستہ ہموار ہونے کے بعد ایک اہم پیش قدمی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے تحت کبیردھام ضلع میں بیگا قبائل کے 80 فیصد نوجوانوں کو ملازمت مل گئی ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے خصوصی پسماندہ قبائل سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق ریاست کے کبیردھام ضلع میں بیگا قبیلہ کے 80 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محکمہ تعلیم، محکمہ ریونیو، اسسٹنٹ ٹیچر، محکمہ مویشی پروری وغیرہ میں تقرری دی گئی ہے۔ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور کوردھا رکن اسمبلی محمد اکبر نے ان نوجوانوں کو تقرری کا سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔

ریاستی حکومت کے ذریعہ سماجی، معاشی اور تعلیمی طور سے پچھڑے ہوئے خصوصی پسماندہ قبائلیوں کو سماجی ترقی کی سمت میں ان طبقات کے پڑھے لکھے مرد و خواتین کو چوتھے اور تیسرے گریڈ کے سرکاری ملازمت میں سیدھی بھرتی دی جا رہی ہے۔ خصوصی پسماندہ قبائل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہلیت کے مطابق سرکاری ملازمت دینے کا وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے ہی کبیردھام ضلع کے خصوصی پسماندہ قبائل کے 80 نوجوانوں کو سرکاری ملازمت میں تیسرے و چوتھے گریڈ ملازمین کے عہدہ پر تقرر کیا گیا ہے۔


ریاست میں مقیم انتہائی پسماندہ قبائلی طبقہ کے تعلیم یافتہ مرد و خواتین کو تعلیم اور ترقی کے اصل دھارے میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے اس طبقہ کے مرد و خواتین کو روزگار دے کر انھیں اصل دھارے میں لانے کی شروعات کر دی ہے۔

کبیردھام ضلع میں خصوصی پسماندہ قبائل بیگا کے 80 نوجوان سرکاری ملازمت ملنے پر کافی خوش ہیں۔ چہروں پر مسکان لیے خوشی کا اظہار کرتے ان بیگا نوجوانوں نے ضلع کلکٹوریٹ پہنچ کر تقرری نامہ حاصل کیا۔ اس دوران ان نوجوانوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ خصوصی پسماندہ قبائل کے مفاد میں لگاتار کام کیے جا رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ وزیر اعلیٰ بگھیل کے ذریعہ خصوصی پسماندہ قبائل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہلیت کے مطابق سرکاری ملازمت دینے کا جو فیصلہ لیا گیا ہے، ان کے اس فیصلے کی وجہ سے ہمیں سرکاری ملازمت میں آنے کا موقع ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔