ہندوستان میں تمباکو نوشی کے سبب سالانہ 8 سے 9 لاکھ افراد کی موت

حیدر آباد کے پولس کمشنر کا کہنا ہے کہ پولس ملازمین اس بات کویقینی بنائیں کہ عمارت کے 100میٹر کے اطراف سگریٹ نوشی نہیں ہونی چاہیے۔بعد ازاں اس کی توسیع 200میٹر اور پھر500میٹر تک کی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدر آباد کے پولس کمشنر نے دھویں سے پاک شہر بنانے سے متعلق منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حیدرآباد کو دھویں سے پاک شہر بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘ اس تقریب میں انھوں نے تمباکو نوشی سے متعلق بھی کافی باتیں کہیں۔ انھوں نے تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان، دنیا میں چین کے بعد تمباکو کا زیادہ استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے۔تقریباً 1.2کروڑ افرادتمباکو کے متاثرین میں شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہاکہ تعجب کی بات ہے کہ ہر سال تمباکو سے ہندوستان میں 8تا 9لاکھ افراد کی موت ہوتی ہے۔اگر آپ ٹریفک پولیس اسٹیشن یا پھر معمول کے پولس اسٹیشن میں کام کرتے ہوں تو پولس ملازمین اس بات کویقینی بنائیں کہ عمارت کے 100میٹر کے اطراف سگریٹ نوشی نہیں ہونی چاہیے۔بعد ازاں اس کی توسیع 200میٹر اور پھر500میٹر تک کی جائے۔ان اقدامات سے بتدریج پورا شہر دھویں سے پاک بن جائے گا۔

انہوں نے محکمہ پولس اور ڈائرکٹوریٹ آف پبلک اینڈ فیملی ویلفیر،حکومت تلنگانہ کی جانب سے انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹیوبر کلوسس اینڈ لنگ ڈیزیزس کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ دفتر پولس کمشنر میں منعقدہ دھویں سے پاک شہر دو روزہ پروگرام سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طویل ایک ہزار میل کے سفر کی سمت پہلا قدم ہے تاکہ اس خوب صورت شہر حیدرآبا د کو مزید خوب صورت بنایاجاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔