مہاتما گاندھی کی 77ویں برسی: وزیراعظم مودی، کھڑگے، راہل گاندھی اور امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کی 77ویں برسی پر وزیراعظم مودی، راہل گاندھی، کھڑگے اور امت شاہ سمیت متعدد رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور بابائے قوم کے اصولوں کو آج بھی رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ئی دہلی: مہاتما گاندھی کی 77ویں برسی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور دیگر رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، "پوجیہ باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کے اصول ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے قیام کے لیے تحریک دیتے ہیں۔ میں ان تمام افراد کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کے لیے قربانی دی۔"

راہل گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "گاندھی جی صرف ایک فرد نہیں بلکہ ہندوستان کی روح ہیں، جو آج بھی ہر ہندوستانی میں زندہ ہیں۔ سچائی، عدم تشدد اور بے خوفی کی طاقت بڑے سے بڑے سامراج کی جڑیں ہلا سکتی تھیں۔ ان کے اصولوں نے دنیا کو متاثر کیا۔‘‘


کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گاندھی کے خیالات کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’’سب سے بڑی مدد یہ ہے کہ ہم اپنے دلوں سے خوف کو نکال دیں۔ گاندھی جی کی تعلیمات آج بھی ہمارے راستے کو روشن کرتی ہیں۔ ہمیں ان کے نظریات کی حفاظت کے لیے عہد کرنا ہوگا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی جی کے اصولوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، ’’سچائی، عدم تشدد اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے اصولوں کو دنیا میں مقبول بنانے والے گاندھی جی کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کے خیالات آج بھی ہندوستانیوں کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔‘‘

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا: "مہاتما گاندھی کے خود انحصاری اور سادگی پر مبنی نظریات آج ایک خود مختار ہندوستان کے لیے مشعل راہ ہیں۔" وزیر نتن گڈکری، کرن رجیجو اور دیگر مرکزی وزراء نے بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اصولوں کو دنیا کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو ناتھورام گوڈسے نے قتل کیا تھا۔ اس وقت گاندھی جی دعائیہ اجلاس میں موجود تھے۔ ان کی قربانی آج بھی پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔