بہت زیادہ’امیری ٹیکس‘سے پریشان 75 سالہ ہندوستانی ارب پتی چھوڑرہے برطانیہ،دبئی کو بناسکتے ہیں نیا ٹھکانہ

برطانیہ سے بہت زیادہ امیری ٹیکس(سپررچ) کی وجہ سے ارب پتیوں کے ذریعہ ملک چھوڑ کرجانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس لسٹ میں نیانام ہندوستانی نژاد ارب پتی مشہورصنعتکار لکشمی نواس متل کا جڑنے جارہاہے۔

<div class="paragraphs"><p>لکشمی متل/ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 ہندوستانی ارب پتیوں کا پوری دنیا میں بول بالا ہے،امریکہ سے لندن تک ان کے کاروبار پھیلے ہوئے ہیں۔ایسے ہی ہندوستانی نژاد اسٹیل ٹائیکون ارب پتی لکشمی نواس متل ہیں جو اب تک برطانیہ میں رہ کر کاروبار کررہے تھے اور وہاں کے سب سے امیروں کی لسٹ میں شامل تھے۔ انہوں نے اب برطانیہ(یوکے) چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے پیچھے کی بڑی وجہ ملک میں ’سپررچ ٹیکس‘ کو بتایا جارہاہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ’دی سنڈے ٹائمس‘ کے حوالے سے یہ معلومات شیئر کی گئی تھی۔اس میں بتایا گیا ہے کہ راجستھان میں پیدا ہونے والے لکشمی نیواس متل اب برطانیہ چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ برٹش لیبر پارٹی کی قیادت والی حکومت کی جانب سے ملک میں امیر لوگوں کے لیے جس ٹیکس میں تبدیلی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا وہ قریب آرہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسٹیل ٹائیکون لکشمی نیواس متل کا ٹھکانہ اب دبئی ہوسکتا ہے۔


2025 کی ’سنڈے ٹائمس رچ لسٹ‘ پر نظر ڈالیں تو آرسیلرمتل اسٹیل ورکس کے بانی لکشمی نیواس متل کے پاس تقریًا 15.4 ارب پاؤنڈ (قریب 1.90 لاکھ کروڑ روپئے) کا اثاثہ ہے اور خالص مالیت کا یہ اندازہ انہیں برطانیہ کا آٹھواں سب سے امیر انسان بناتا ہے۔ رپورٹ میں 75 سال کے ارب پتی صنعتکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز چانسلر ریچر ریوس کے بجٹ سے پہلے برطانیہ چھوڑنے والے نئے ارب پتی بن گئے ہیں۔