مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7323 نئے کیسز، 90 لوگوں کی موت

تمام ضلع صدر مقامات سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں سب سے زیادہ 1413 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 32 افراد کی موت ہو گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 7,323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 90 افراد کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یواین آئی کی جانب سے تمام ضلع صدر مقامات سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں سب سے زیادہ 1413 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 32 افراد کی موت ہو گئی۔

اس کے بعد ناندیڑ میں 1650 نئے کیسز سا منے آئے اور 27 افراد کی موت ہو گئی، پربھنی میں 845 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 افراد کی موت ہو گئی، جالنہ میں 523 کیسز اور آٹھ افراد کی موت ہو گئی، بیڑ میں 735 کیس اور پانچ افراد کی موت ہو گئی، لاتور میں 1404 کیسز اور دو افراد کی موت، ہنگولی میں 195 کیسزاور دو افراد کی موت ہو گئی اور عثمان آباد میں 564 کیسز اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔


دریں اثنا مہا راشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے مجموعی 58993 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3288540 ہوگئی جبکہ 301 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد 57329 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ریاست میں 45391 مریضوں کے صحتیاب ہو نے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2695065 ہوگئی ہے۔ ریاست میں شفایابی کی شرح 81.96 فیصد اور شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔