راجیہ سبھا کا 73 فیصد، لوک سبھا کا 53 فیصد وقت ہوا برباد

مختلف مسائل پر اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کے وجہ سے پارلیمنٹ کے گزشتہ 11 دسمبر کو شروع ہوئے سرمائی سیشن میں راجیہ سبھا کا 73 فیصد اور لوک سبھا کا 53 فیصد وقت برباد ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مختلف مسائل پر اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کے وجہ سے پارلیمنٹ کے گزشتہ 11 دسمبر کو شروع ہوئے سرمائی سیشن میں راجیہ سبھا کا 73 فیصد اور لوک سبھا کا 53 فیصد وقت برباد ہوا۔

پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے دونوں ایوانوں میں ہوئی کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوک سبھا میں 29 دن کی مدت میں کل 18 نشستیں ہوئیں اور راجیہ سبھا میں 30 دن کی مدت میں کل 18 نشستیں ہوئیں۔ اس دوران لوک سبھا میں 46 گھنٹوں سے زیادہ اور راجیہ سبھا میں 27 گھنٹے سے زیادہ کام ہوا۔

پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ ایوان زیریں میں47 فیصد کام ہوا اور ایوان بالا میں 27 فیصد کام ہوا۔ لوک سبھا کی کارروائی 8 جنوری کو اور راجیہ سبھا کی 9 جنوری کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ سیشن کی خصوصی کامیابی یہ رہی ہے کہ عام زمرے میں معاشی طور سے کمزور لوگوں کو نوکریاں اور اعلی اداروں میں داخلے میں 10 فیصد تک ریزرویشن کا التزام کرنے والے آئین کے 124ویں ترمیمی بل کو دونوں ایوانوں نے پاس کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔