ملک بھر میں قائم ہوں گے 72300 ای وی چارجنگ اسٹیشن، رہنما اصول جاری
مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری رہنما اصول کے مطابق سرکاری میں چارجنگ اسٹیشن لگانے پر 100 فیصد سبسیڈی دی جائے گی۔ بشرطیکہ وہ عوام کے لیے مفت دستیاب ہوں۔

مرکزی حکومت نے پی ایم ای-ڈرائیو منصوبہ کے تحت ملک بھر میں تقریباً 72,300 پبلک الیکٹرک گاڑی (ای وی) چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب ان کو آپریٹ کرنے سے متعلق رہنما اصول جاری کیے گئے ہیں۔ اس منصوبہ پر حکومت 10900 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ 2000 کروڑ روپے خصوصی طور سے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ رہنما اصول کے مطابق چارجنگ کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے سبسیڈی کا ڈھانچہ اپنایا گیا ہے۔
رہنما اصول کے مطابق سرکاری احاطے (دفتر، رہائشی احاطہ، اسپتال، تعلیمی سنستھان وغیرہ) میں چارجنگ اسٹیشن لگانے پر 100 فیصد سبسیڈی دی جائے گی۔ بشرطیکہ وہ عوام کے لیے مفت دستیاب ہوں۔
حکومت یا پی ایس یو کی ملکیت/کنٹرول والی جگہوں پر 80 فیصد لاگت (اپسٹریم انفراسٹرکچر) اور 70 فیصد لاگت (ای چارجنگ آلات) سبسیڈی کے طور پر ملے گی۔ ان جگہوں میں ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے-اے اے آئی کے ذریعہ آپریٹ، پبلک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول پمپ، اسٹیٹ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کے بس اسٹینڈز، میٹرو اسٹیشن، میونسپل کارپوریشن کی پارکنگ، سرکاری بندرگاہ، این ایچ اے آئی یا ریاستی حکومت کے زیر کنٹرول ٹول پلازے اور ہائی ویز/ایکسپریس ویز پر وے-سائیڈ سہولیات شامل کی گئی ہیں۔
شہروں کی سڑکیں، مال، مارکیٹ، کمپلیکس، ہائی وے اور ایکسپریس وے جیسی دیگر جگہوں پر بھی اَپسٹریم انفراسٹرکچر لاگت پر80 فیصد سبسیڈی ملے گی۔ بیٹری سویپنگ اسٹیشن/بیٹری چارجنگ اسٹیشن پر بھی اَپسٹریم انفراسٹرکچر لاگت کا 80 فیصد سبسیڈی ملے گا۔
حکومت کے رہنما اصول کے مطابق مرکز یا ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی وزارت بھی چارجنگ اسٹیشن لگا سکیں گے۔ انہیں نوڈل ایجنسیاں تقرر کرنی ہوں گی۔ مانگ آنے پر یہ لوگ بھاری صنعت وزارت کو تجویز بھیجیں گے۔ یہ ایجنسیاں اعلیٰ ترجیحات روالی جگہوں کی پہچان کرکے آن لائن پورٹل کے توسط سے مربوط تجویز پیش کریں گی۔
بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ (BHEL) کو اس منصوبہ کے لیے پروجیکٹ اِمپلی مینٹیشن ایجنسی (پی آئی اے) بنایا گیا ہے۔ سبسیڈی دو مرحلوں میں ملے گی۔ پہلا مرحلہ تعمیلی اصول پورا کرنے کا، جبکہ دوسرا اس منصوبہ کے تحت حکومت کی خاص توجہ والی ایک ملین سے زیادہ آبادی والے شہری مراکز، اسمارٹ سٹی، میٹرو سے جڑے سیٹیلائٹ شہروں، ریاست کی راجدھانیوں اور کثیر آبادی والے قومی/ریاستی شاہراہوں پر رہے گا۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور ایندھن ریٹیل آؤٹ لیٹ جیسے پبلک ٹرانسپورٹ مراکز کو بھی ترجیح ملے گی۔ اس کا مقصد ملک میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع کرنی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔