صفائی سروے 2020: راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے 7 شہر سب سے آلودہ قرار!

تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ”ملک میں پٹنہ کو گندگی میں نمبر-1مقام ملنے پر 15 سالوں کے معزز وزیراعلیٰ نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارک باد ۔“

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

پٹنہ: حکومت ہند کے صفائی سروے 2020 میں دار الحکومت پٹنہ سمیت بہار کے سات شہروں کو ملک کا سب سے گنداشہر قرار دیا گیا ہے۔ اس خبر کے عام ہونے کے بعد آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔


آرجے ڈی صدر لالو پرساد نے جمعہ کو سوشل نٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے منفر د انداز میں ٹوئٹ کر کے کہاکہ ”کاہو نتیش - سشیل ؟ اس کا دوش ہمیں نہیں دوگے کیا؟شرم تو نہیں آرہی ہوگی اس کتھت سوشاسنی اور وگیاپنی سرکار کے لوگوں کو ؟“ اس کے فورا بعد لالو یادو کے چھوٹے بیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھی ٹوئٹ کر کے کہاکہ ”ملک میں پٹنہ کو گندگی میں نمبر -1مقام ملنے پر 15 سالوں کے معزز وزیراعلیٰ نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارک باد ۔ چلئے 15 سالوں میں کہیں تو نمبر- 1 مقام حاصل کیا ہے۔“

غور طلب ہے کہ صفائی سروے 2020 میں بڑے شہروں کی فہرست میں پٹنہ ملک کے دس گندے شہروں میں نمبر ایک پر ہے ۔ وہیں دس لاکھ سے کم آبادی والے چھوٹے شہروں کے زمرے میں دس سب سے زیادہ گندے شہروں میں گیا پہلے مقام پر ہے جبکہ بکسر دوسرے ، بھاگلپورچوتھے ، پرسابازار پانچویں ، بہار شریف نویں اور سہرسہ دسویں مقام پر ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔