تمل ناڈو میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 6 خاتون مزدوروں کی موت، 3 سنگین طور پر زخمی

ہلاک خاتون مزدور عمارت کی تعمیر کے کام میں لگی ہوئی تھیں، اچانک یہ حادثہ پیش آیا اور وہ اس کی زد میں آ گئیں، مہلوکین کی شناخت شکیلہ، سنگیتا، بھاگیہ، اوما، متھولکشمی اور رادھا کی شکل میں ہوئی ہے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کام کرنے والی 6 خاتون مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ تمل ناڈو میں اوٹی کے پاس لوڈیل میں بدھ کے روز پیش آیا جب عمارت منہدم ہونے سے یہ خاتون مزدور ملبہ میں دب گئیں۔ یہ سبھی گھر کی تعمیر کے کام میں مصروف تھیں جو اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت شکیلہ، سنگیتا، بھاگیہ، اوما، متھولکشمی اور رادھا کی شکل میں ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والی سبھی خاتون مزدوروں کی عمر 30 سال سے زیادہ تھی۔

اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے اوٹی پولیس نے بتایا کہ ریسکیو مہم جاری ہے اور سنگین طور پر زخمی دو مزدوروں کو اوٹی جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک مزدور کے اب بھی ملبہ میں پھنسے ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور وہ بھی سنگین طور پر زخمی ہے۔ اس درمیان اوٹی جنرل اسپتال کی ڈین پدمنی نے 6 خواتین کی موت سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔


حادثہ کے بعد ریسکیو مہم جاری ہے اور اس کی ویڈیو خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ملبہ کو ہٹا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ پھنسے مزدور کو باہر نکالا جا سکے۔ اس ویڈیو میں کچھ خواتین روتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔