چھتیس گڑھ: ماؤ نوازوں کے حملہ میں 6 جوان شہید

دنتےواڑا کے چولنار میں ماؤ نوازوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کی زد میں پولس کی گاڑی آ گئی۔ اس دھماکے میں 6 جوان شہید ہو گئے جب کہ ایک شید طور سے زخمی ہو گیا۔

تصویر سوسل میڈیا
تصویر سوسل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں ماؤ نوازوں کے ذریعہ کئے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 6 پولس اہل کار شہید ہو گئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ رائے پور پولس ہیڈ کوارٹرس سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع دنتے واڑہ کے کرندل چولنار روڈ پر سڑک کی تعمیر میں تعینات سیکورٹی ڈیوٹی پر جارہے جوانوں کی گاڑی کو ماؤ نوازوں نے پلیا کی نیچے بچھی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکہ سے اڑادیا ۔ جس کے نتیجے میں اس پر سوار پانچ جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی بعد میں موت ہو گئی۔

دنتے واڑہ اسپیشل ایس پی ( نکسل آپریشن ) جی این بگھیل اور دیگر پولس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ ان کی حالت بے حد نازک بتائی جا رہی ہے۔ شہید اور زخمی جوان ضلع پولس کے ہیں اور وہ کرندول تھانے سے روانہ ہوئے تھے۔ ماؤ نوازوں نے گاڑی کو اڑانے کے بعد شہید اور زخمی جوانوں سے 4 انساس اور 2 اے کے۔47 بھی لوٹ کر لے گئے۔

اس کے علاقے کے بچیلی میں ’وکاس یاترا‘ پر وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ اسی ہفتہ پہنچنے والے ہیں۔ انکی یاترا کے پیش نظر سیکورٹی فورسیز پہلے سے ہی الرٹ ہے ۔ اس کے علاوہ ماؤ نوازسیکورٹی فورسیز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں گذشتہ مہینے سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ہوئے مڈ بھیڑ میں کافی تعداد میں ماؤ نوازوں کے مارے جانے اور ریاست کے ضلع بیجا پور میں ہوئے مڈ بھیڑ کے بعد ماؤ نوازوں میں بوکھلاہٹ کی خبریں ملتی رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 May 2018, 3:16 PM