تمل ناڈو واقع پاور پلانٹ میں زبردست دھماکہ، 6 افراد ہلاک، 17 زخمی

نیویلی لگنائٹ کارپوریشن (این ایل سی) کے ایک بوائیلر میں ہوئے دھماکہ کی آواز کافی تیز تھی اور واقعہ کے فوراً بعد این ایل سی کی اپنی دمکل ٹیم نے بچاؤ و راحت کاری کا کام شروع کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس کے مطابق ایک پاور پلانٹ میں دھماکہ کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی افراد کو سنگین حالت میں علاج کے لیے داخل اسپتال کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تمل ناڈو کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ میں بوائیلر اسٹیج-2 میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے کم و بیش 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کڈالور راجدھانی چنئی سے تقریباً 180 کلو میٹر دور واقع ہے۔ 7 یونٹس میں 1470 میگاواٹ بجلی کا پروڈکشن ہوتا ہے۔ ایک برائیلر میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہاں قابل غور ہے کہ دو مہینے کے اندر ضلع میں یہ دوسرا اندوہناک واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ایل جی پالیمر کیمیکل پلانٹ میں 7 مئی کو گیس رساؤ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 لوگوں اور کئی مویشیوں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔