ہریانہ کے ریواڑی میں بھیانک سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت

حادثے کا شکار ہونے والے تمام لوگ دہلی کے ایک ہی کیمپس کے رہنے والے تھے اور وہ کھاٹوشیام سے دہلی لوٹ رہے تھے۔ مرنے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے ریواڑی میں گزشتہ رات ایک خوفناک سڑک حادثہ ہوا جس میں 6 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریواڑی کے کھرکھڑا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے شکار ہونے والے تمام لوگ دہلی کے ایک ہی کیمپس میں رہنے والے تھے اور کھاٹو شیام سے دہلی لوٹ رہے تھے ۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق راستے میں یہ لوگ اپنی کار کا ٹائر تبدیل کرنے لگے۔ اسی اثنا میں پیچھے سے آ رہی ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماردی۔ یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں 4 خواتین سمیت 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 دن قبل 6 مارچ کو ہی  ریواڑی میں ایک اور بھیانک سڑک حادثہ ہوا تھا جس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔