مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 589 نئے کیسز، 22 کی موت

مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 795 ہوگئی ہے، جبکہ 21846 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کی رات تک 14497 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹرا میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 589 نئے کیسزدرج کئے گئے اور 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس علاقے میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 795 ہوگئی ہے ، جبکہ 21846 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کی رات تک 14497 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

مختلف ضلع صدر دفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق مراٹھواڑہ علاقے میں درج نئے کیسز میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 197 کیسز اور 7 کی موت ، عثمان آباد میں آٹھ کی موت اور130 کیسز، ناندیڑ میں 40 کیسز اور چار کی موت ، لاتور میں 102 کیسز، جالنہ میں 41 کیسزاور ایک کی موت ، پربھنی میں 13 کیسزاور ایک کی موت اور ہنگولی میں آٹھ کیسز اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔