56 بچوں کو بہادری ایوارڈ سے نوازا گیا، کسی نے ڈوبتے لوگوں کو بچایا تو کسی نے ماں کے لیے لگائی جان کی بازی

آئی سی سی ڈبلیو حقوق اطفال کے لیے کام کرتی ہے، اس کی طرف سے بچوں کو کئی طرح کے انعامات سے نوازا جاتا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اپنی بہادری اور حوصلے سے لوگوں کو انگشت بدنداں کرنے والے بچوں کو آئی سی سی ڈبلیو (انڈین کونسل فار چائلڈ ویلفیئر) کی طرف سے اعزاز بخشا گیا ہے۔ آئی سی سی ڈبلیو نے 17 ریاستوں کے 56 بچوں کو ان کی بہادری کے لیے ایوارڈ دیا ہے۔ یہ ایوارڈ پنجاب کی اس لڑکی کو بھی ملا ہے جس نے جلتی ہوئی گاڑی سے چار بچوں کو بچایا تھا۔ علاوہ ازیں ایک حادثے میں لوگوں کو ڈوبنے سے بچانے والے دو افراد کو بھی آئی سی سی ڈبلیو نے جمعہ کے روز منعقد ایک تقریب میں نوازا۔

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ڈبلیو حقوق اطفال کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کی طرف سے بچوں کو کئی طرح کے انعامات سے نوازا جاتا رہا ہے۔ تازہ انعامات کے تعلق سے اپنے بیان میں آئی سی سی ڈبلیو نے کہا کہ ’’2020 سے 2022 تک کے فاتحین کو انعام دیا گیا ہے۔ ان میں 2021 کے لیے 16 اور 2022 کے لیے 18 انعام یافتگان کو نوازا گیا۔‘‘ کورونا وبا کے سبب انعامی تقریب کا انعقاد تین سال بعد ہوا ہے اس لیے گزشتہ سالوں کے انعامات بھی 20 جنوری کو پیش کیے گئے۔


آئی سی سی ڈبلیو کے 6 دیگر انعامات میں ’آئی سی سی ڈبلیو مارکنڈے ایوارڈ‘، ’آئی سی سی ڈبلیو پرہلاد ایوارڈ‘، ’آئی سی سی ڈبلیو ایکلویہ ایوارڈ‘، ’آئی سی سی ڈبلیو ابھیمنیو ایوارڈ‘، ’آئی سی سی ڈبلیو شرون ایوارڈ‘، آئی سی سی ڈبلیو دھرو ایوارڈ‘ شامل ہیں۔ مارکنڈے ایوارڈ 18 سالہ موہت چندر اوپریتی کو دیا گیا جنھوں نے 2020 میں ایک تیندوے پر قابو پاتے ہوئے اپنے دوست کی جان بچائی تھی۔ اسی طرح 2022 میں ایک تیندوے سے نبرد آزما ہو کر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 16 سالہ نتن سنگھ کو بھی مارکنڈے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔