حج 2022 کے لیے محض 53 ہزار درخواستیں موصول، سعودی عرب نے کوئی اعلان نہیں کیا

فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کاسلسلہ جاری ہےاور اب تک 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں،جبکہ فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔وزیر موصوف نے کل حج 2022کے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مطلع کیا ۔

مختار عباس نقوی نے مزید کہاکہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت ،سلامتی کے لیے قوت مدافعت ،احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گا۔حج 2022 کو لوگوں کی صحت ،سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔


انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کااستعمال کررہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے ،فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم کے جانا چاہتی ہیں۔

وزیر حج اور اقلیتی امور نے کہاکہ حج سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹوکول ،ہدایات اور ضوابط وقواعط کے تحت ہوگا۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہاکہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔


انہوں نے کہاکہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے ،بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طورپر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے "ایز آف ڈوئنگ حج "کوقوت حاصل ہوئی ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کا پورٹل ، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل ، ڈیجٹل ہیلتھ کارڈ ، " ای مسیحا ‘ ‘ صحت کے ضمن میں سہولیات مکہ - مدینہ میں قیام کے لئے بلڈ نگ ،ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی فراہم کرنے والی ای لگیج ٹریکنگ کی سہولیات ، ای ویزا ، جدید سہولیات سے لیس " حج مو بائل ایپ وغیرہ سے ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات ،تحفظ ، آسانیوں کی فراہی کویقینی بنایاگیا ہے ۔ نقوی کہا کہ بھارت میں حج - 2022 ، کا پوراعمل آن لائن ڈیجیٹل ہوگا، انڈونیشیا کے بعد زیادہ تر عازمین حج بھارت سے روانہ ہوتے ہیں۔


عازمین حج کے انتخاب کا عمل کور نا ویکسین کی دونوں خوراک لئے جانے اور ہندوستان اور حکومت سعودی عرب کے ذریعہ حج - 2022 کے اوقات کے تعین کئے جانے والے کور ونا پروٹوکول ، ہدایات اور رہنماء اصولوں کو دھیان میں رکھ کر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ دس مقامات سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

مختار نقوی نے ایک سوال۔کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حج 2022 کے لیے شروعات کی گئی ہے،لیکن ابھی تک باہمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔اس لیے سابقہ ہدایات کے تحت تیاریاں کی جارہی ہیں۔


ابتداء میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے مہمانوں کو تعارف کروایا اور کہاکہ وہ اور ان کا عملہ اسی جوش وجذبہ کے تحت مصروف عمل ہیں۔مہمان خصوصی اور ریلوے پولیس کمشنر قیصر خالد نے حج اور تربیت کاروں کی ذمہ داری پر ایک پرمغز تقریر کی۔انہوں نے ٹرینئرس کو ایک استاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا جائے کہ حج کے دوران وہ جس انداز میں ڈسپلن ،اصول وضوابط اور اخلاق اور دینی امور کا خیال رکھتے ہیں ،حج کے بعد بھی اپنی دنیاوی زندگی بھی اسی انداز میں گزاریں۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈپٹی پولیس ڈائرکٹر جنرل اشرف کے کے نے کہاکہ عازمین حج کو سفر کے دوران اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ اپنے ملک کے سفیر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jan 2022, 8:11 AM