یو پی ایس سی میں 50 سے زائد مسلم کامیاب، زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے 26 امیدوار بھی شامل

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ منعقد سول سروس امتحان 2017 میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس میں حیدر آباد کے انودیپ نے ٹاپ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروسز امتحان 2017 کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا گیا جس میں حیدر آباد کے انودیپ دوریشیٹی نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ دوسرا مقام انو کماری اور تیسرا مقام سچن گپتا کو حاصل ہوا ہے۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے کل 990 امیدواروں میں 50 سے زائد مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ جہاں تک مسلم امیدواروں کی رینکنگ کا سوال ہے، سعد میاں خان کو 25واں مقام حاصل ہوا ہے۔ ٹاپ 100 کی فہرست میں کل 5 مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ سعد میاں خان کے بعد فضل الحسیب (36واں مقام)، جمیل فاطمہ زیبا (62واں مقام)، حسین زہرہ رضوی (82واں مقام) اور آذر ضیا (97واں مقام) ٹاپ 100 میں شامل مسلم امیدواروں ہیں۔

یو پی ایس سی میں 50 سے زائد مسلم کامیاب، زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے 26 امیدوار بھی شامل

یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرانے والے زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا سے اس بار 26 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر ظفر محمود نے سبھی 26 امیدواروں کی فہرست کچھ وہاٹس ایپ گروپس پر شیئر کی ہے۔ اس دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈنشیل کوچنگ سے بھی 25 امیدواروں کے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جامعہ اسٹوڈنٹس فورم نے ان 25 امیدواروں کا نام جاری کرتے ہوئے ان سبھی کو مبارکباد بھی پیش کیا ہے۔

یو پی ایس سی میں 50 سے زائد مسلم کامیاب، زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے 26 امیدوار بھی شامل

قابل ذکر ہے کہ یو پی ایس سی کا یہ امتحان 18 جون 2017 کو ہوا تھا جب کہ فائنل امتحان 28 اکتوبر 2017 سے 3 نومبر 2017 کے درمیان ہوا تھا۔ فروری 2018 میں امیدواروں کی شخصیت کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس امتحان کے ذریعہ ہندوستانی پولس سروس، ہندوستانی خارجہ سروس اور دیگر مرکزی خدمات (گروپ اے اور گروپ بی) کے لیے افسروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں 11 لاکھ سے زیادہ امیدوار امتحان میں بیٹھتے ہیں۔ اس مرتبہ امتحان میں شامل ہوئے سبھی امیدوار یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال سول سروسز 2016 کے امتحان میں کرناٹک کی نندنی کے آر نے اول مقام حاصل کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔