دہلی حکومت کے 50 فیصد ملازمین کو 31 دسمبر تک گھر سے کام کرنے کا حکم 

دہلی میں بڑھتے کورونا کے قہر کودیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے آدھے ملازمین گھر سے ہی کام کریں گے، ایل جی نے بھی اس فیصلہ پر مہر لگا دی ہے۔

ورک فرام ہوم  / تصویر آئی اے این ایس
ورک فرام ہوم / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نےبڑا فیصلہ لیا ہے ۔ اس بڑے فیصلہ کے تحت اب دہلی حکومت کے سرکاری دفاتر میں صرف آدھے ملازمین ہی آئیں گے اور باقی آدھے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔50 فیصدی سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) نے بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے گریڈ 1 اور اس سے اوپر کے افسران کوچھوڑکرباقی سبھی اسٹاف پر یہ احکام لاگو ہوں گے۔ ورک فرام ہوم کے یہ نئے ضابطے 31 دسمبر تک لاگورہیں گے۔ حکم میں نجی دفاتر کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دفاتر میں کام کے گھنٹوں اور ملازمین کی تعداد کوطے کریں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنے کو کہیں۔


ورک فرام ہوم  / تصویر آئی اے این ایس
ورک فرام ہوم / تصویر آئی اے این ایس

دہلی کےچیف سیکریٹری وجے دیو نے ایک حکم میں کہا ہے کہ سبھی دفاتر، انڈپنڈنٹ اکائی، پی ایس یو،کارپوریشن میں گریڈ 1یا اس کے برابر یااس سے اوپر کے افسران کی حاضری سوفیصد رہے گی جبکہ باقی ملازمین کی تعداد پچاس فیصد تک رہے گی اور یہ حکم ۳۱ دسمبر تک تو لاگو رہے گا۔

واضح رہے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4,998 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 5.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح تقریباً 92 فیصد ہو گئی ہے۔


ہفتے کے روز جاری صحت بلیٹن کے مطابق دہلی میں متاثرین کی کل تعداد 5,61,742 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 89 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8,998 ہو گئے۔ موت کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر آ گیا ہے۔

دریں اثناء 6,512 افراد کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,16,166 ہو گئی ہے۔ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 91.88 فیصد ہو گئی ہے۔

دہلی میں فی الحال فعال کیسز مزید 1,603 کم ہو کر 36,578 ہو گئے جو جمعہ کے روز 38,181 تھے۔ تشویش کی بات دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور اب تک 5331 کنٹیمنٹ زون نامزد کیے جا چکے ہیں جو جمعرات کو 5153 تھے۔

دارالحکومت میں اس دوران کل 69051 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 61,73,209 ہو گئی ہے۔ ہر 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 3,24,905 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2020, 10:14 AM