مظفر نگر میں بھیانک سڑک حادثہ،‎5 ‎‏ افراد کی موت

ابتدائی طور پرکہا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پڑخچے اُڑ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مغربی اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک اور ارٹیگا کار کے درمیان خوفناک تصادم میں پانچ لوگوں کی موت اور دو شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت کی ہے۔

خبروں کے مطابق یہ حادثہ آج صبح مظفر نگر ضلع کے پانی پت – کھٹیما ہائی وے پر واقع تیتاوی علاقے میں پیش آیا۔ ٹرک سے تصادم کے بعد کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہوگئی اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طور پرکہا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پڑخچے اُڑ گئے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تا دم تحریر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سبھی متوفی افراد فرید پور، کرنال کے رہنے والے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے اور ان کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ  نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور گھر واپسی کی دعا بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔