ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت، زیادہ بھیڑ اور دھکا-مکی کی وجہ سے ہوا حادثہ
سینٹرل ریلوے کی اطلاع کے مطابق سی ایس ایم ٹی کی طرف سفر کے دوران کچھ مسافر تھانے کے ممبئی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے گر گئے جس سے 5 لوگوں کی جان چلی گئی۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ویڈیو گریب
پیر کی صبح ممبئی سے لکھنؤ جا رہی پشپک ٹرین میں ایک بڑا حاثہ ہوا ہے۔ ٹرین سے گر کر 5 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ سینٹرل ریلوے کے مطابق یہ حادثہ دیوا-کوپر ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔
سینٹرل ریلوے کی اطلاع کے مطابق کچھ مسافر سی ایس ایم ٹی کی طرف سفر کر رہے تھے کہ تبھی وہ تھانے کے ممبئی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے گر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریلوے انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو فوراً قریب کے اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین پر سے 10-12 مسافر ٹریک پر گرے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ سے مقامی ریل خدمات متاثر ہوئی ہے۔
حادثے کی وجہ ٹرین میں زیادہ بھیڑ مانی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پشپک ٹرین میں کافی بھیڑ تھی جس کی وجہ سے مسافر دروازوں پر لٹک کر سفر کر رہے تھے اور ان کے درمیان دھکا مکی بھی ہو رہی تھی، اسی دوران یہ حادثہ رونما ہوا۔ اس واقعہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ ان میں مسافروں کو ٹرین سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مسافروں کو ٹریک سے اٹھایا گیا اور پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ یہ سبھی مسافر شدید طور سے زخمی تھے اور ان کے کپڑے پھٹ گئےتھے۔
کسارا جا رہی ممبئی ٹرین کے گارڈ نے بتایا کہ ممبئی اسٹیشن کے پاس 5 مسافر ٹرین سے گر گئے۔ مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سبھی مرنے والوں کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔