جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں 5 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے پر لگائی گئی ایک آئی ای ڈی کو بر آمد کیا گیا جس کا وزن قریب پانچ کلو تھا۔

آئی ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
آئی ای ڈی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی کو بر آمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے وانپورہ علاقے میں نیوا- سری نگر روڈ پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے پر لگائی گئی ایک آئی ای ڈی کو بر آمد کیا گیا جس کا وزن قریب پانچ کلو تھا۔ پولیس ذرائع کے بتایا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور بعض مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔