کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی کے 5 میٹرو اسٹیشن بند

سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سیکورٹی وجوہات سے پیر کے روز بھی یہ میٹرو اسٹیشن بند کردیےگئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت میں سڑک پر نکلے لوگوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصی طور پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر دارالحکومت دہلی کے پانچ میٹرو اسٹیشنوں کو منگل کے روز بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے جانکاری دی کہ ’’جعفرآباد،موج پور-بابرپور،گوکل پوری،جوہری انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جارہی ہے۔‘‘

سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سیکورٹی وجوہات سے پیر کے روز بھی یہ میٹرو اسٹیشن بند کردیےگئے تھے۔بندکئےگئے پانچوں میٹرو اسٹیشنون پر ٹرین نہیں رک رہی ہے۔میٹرو اسٹیشن بند ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


پیر کی شام ادیوگ بھون،پٹیل چوک ،سینٹرل سکریٹریٹ اور جن پتھ میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیےگئے تھے لیکن بعد میں ان میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات بحال کردی گئی تھیں۔ موج پور میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولس اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں۔اس سے پہلے پرتشدد مظاہرے کی وجہ سے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کو اتوار کی صبح بھی بند کردیا گیاتھا۔دوپہر میں موج پور بابرپور اسٹیشن کو بھی بند کردیاگیا۔اس لائن پر کچھ دیر میٹرو رکی بھی رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔