ملک میں کووڈ-19 کے 48 ہزار نئے کیسز اور 550 ہلاکتیں

راجدھانی دہلی اور ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں وائرس کے کیسز تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز دہلی میں 8593 کیسز کا نیا ریکارڈ بنا تو وہیں ریاست کیرالہ میں 7007 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس
ہندوستان میں کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے تقریباً 48 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد، جبکہ 550 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 1.28 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47905 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1.28 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

اسی عرصے کے دوران 52718 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5363 سے گھٹ کر 489294 رہ گئے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.89 اموات کی شرح 1.48 اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.63 فیصد ہے۔


قومی راجدھانی دہلی اور ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں وائرس کے کیسز تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز دہلی میں 8593 کیسز کا نیا ریکارڈ بنا تو وہیں ریاست کیرالہ میں 7007 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی، جس سے فعال کیسز کی تعداد 4382 سے گھٹ کر 89018 رہ گئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 125 مریضوں کی ہلاکت سے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 45560 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15.97 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 320 سے گھٹ کر مریضوں کی مجموعی تعداد 30762 رہ گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11453 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.11 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسز 43 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 20915 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6828 افراد جان لیواوبا سے ہلاک اور 8.20 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 284 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 22562 رہ گئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 7281 افراد ہلاک اور ریاست میں اب تک 4.73 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 54 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 18655 رہ گئی اور اب تک 11415 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.20 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 274 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 78538 ہوگئی ہے اور اب تک 1771 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 4.22 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 11054 ہوگئی ہے جبکہ 1469 افراد ہلاک اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2.92 لاکھ ہوچکی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصہ کے دوران اس جان لیوا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 1244 سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 42669 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 7228 ہوگئی ہے اور اب تک 4.10 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ہوکر 17323 رہ گئے ہیں اور 1393 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.35 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 608 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 32836 رہ گئی اور 7452 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.76 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */