دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 4593 معاملوں کی تصدیق، چین میں اب تک 132 ہلاکتیں

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹ ایڈ نوم گیبریس کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کی سینئر ٹیم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس کو لے کر اپنی تازہ رپورٹ سونپی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 4537 معاملے چین میں سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین میں اس وائرس سے 4537 افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین میں اس وائرس سے اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کے 4537 معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 14، سنگاپور میں 7، جاپان میں 6، امریکہ اور آسٹریلیا میں میں5، کوریا اور ملیشیا میں 4، فرانس میں 3 ویت نام اور کینیڈا میں 2 اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں 1-1 مریض کے سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔


ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایڈ نوم گیبریس کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کی سینئر ٹیم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس کو لے کر اپنی تازہ رپورٹ سونپی۔ اس ٹیم نے اس وائرس سے لڑنے اور اسے کنٹرول کرنے کے لئےاپنے عزائم کا اظہار کیا۔ اس میٹنگ میں ووہان سمیت دیگر صوبے اور شہروں میں کورونا وائرس میں بہتری کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس درمیان میڈیا ذرائع کے مطابق چین میں كوروناوائرس سے 132 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 5974 لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے کہا’’ این ایچ سی کو 28 جنوری کی رات تک 59 صوبوں سے کل 5974 مریضوں کی اطلاع ملی ہے، جن میں 1239 سنگین حالت میں ہیں۔ ابھی تک 132 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 103 مریضوں کی ا سپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔ وہیں ہانگ کانگ میں آٹھ، مکاؤ سے سات اور تائیوان سے آٹھ مریضوں کے سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 9239 لوگوں کے اس وبا کی زد میں آنے کا شبہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔