یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں ڈینگی بخار کے 41 نئے کیسز درج

یو پی کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعرات کے روز ڈینگی بخار کے 41 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے کیسز کی کل تعداد 687 ہو گئی

ڈینگی بخار / آئی اے این ایس
ڈینگی بخار / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: یو پی کی راجدھانی لکھنؤ میں جمعرات کے روز ڈینگی بخار کے 41 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے کیسز کی کل تعداد 687 ہو گئی۔ چار نئے مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور وہ لوک بندھو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لوک بندھو اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے شنکر ترپاٹھی نے کہا، "چاروں کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہے، ہم ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

سب سے زیادہ 10 کیسز چندر نگر سے درج کئے گئے ہیں، اس کے بعد سروجنی نگر (5)، جبکہ چار کیسز اندرا نگر، این کے روڈ، اور توریہ گنج علاقے سے سامنے آئے ہیں۔ باقیہ کیسز عیش باغ، موہن لال گنج سمیت دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

سی ایم او کے ترجمان یوگیش رگھوونشی نے کہا، "جن علاقوں سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہاں اینٹی لاروا اسپرے کیا گیا ہے۔ ہم تمام مریضوں کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں 2098 گھروں کی اسکیننگ کے بعد 28 مقامات پر لاروا پایا گیا ہے۔"


بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈویژنل کمشنر روشن جیکب نے لکھنؤ ڈویژن کے سی ایم او کو ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں لاروا کا باقاعدگی سے اسپرے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹرز کو علاقے میں سرگرم ہونا چاہیے اور گھر گھر جا کر سروے کرنا چاہیے، تاکہ لوگوں کو اس بیماری اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی جا سکے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔