کرناٹک: مسلم ٹھیکیداروں کے لیے 4 فیصد کوٹا، وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ

کرناٹک اسمبلی نے اقلیتی ٹھیکیداروں کے لیے سرکاری ٹینڈرز میں 4 فیصد کوٹا دینے اور وزرا و ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا بل منظور کر لیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی نے اقلیتوں کے لیے سرکاری ٹینڈرز میں 4 فیصد ریزرویشن کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت مسلم ٹھیکیداروں کو 2 کروڑ روپے تک کے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی 100 فیصد اضافہ کا بل پاس کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی میں کانگریس حکومت نے ’کرناٹک پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 1999‘ میں ترمیم کرتے ہوئے مسلم ٹھیکیداروں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کا فیصلہ کیا۔ اس بل کے مطابق، اب اقلیتی ٹھیکیداروں کو سرکاری ٹھیکوں میں مخصوص حصہ ملے گا۔

بل پاس ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سمیت وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا ماہانہ معاوضہ 75 ہزار سے بڑھا کر 1.5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ وزرا کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھا کر 1.25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ان کے بھتے بھی 4.5 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیے گئے ہیں۔


اس کے علاوہ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل (ایم ایل اے اور ایم ایل سی) کی تنخواہیں بھی دگنی کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ ارکان اسمبلی کے مالی دباؤ اور 2022 میں طے شدہ تنخواہ میں اضافہ کے التوا کے بعد کیا گیا۔ حزب اختلاف نے اس بل کی شدید مخالفت کی اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی، تاہم بل کو منظوری دے دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔