تمل ناڈو: پٹاخوں کی دکان میں آگ لگنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہاں کے موہنور میں ایک مکان کو نقصان پہنچا اور اس کے آس پاس کے کچھ دوسرے لوگ صبح 4 بجے کے قریب اچانک دھماکے میں زخمی ہو گئے۔

آگ لگنے کی علامتی تصویر
آگ لگنے کی علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کے نامکل ضلع کے ایک گھر میں دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق دھماکہ پٹاخوں میں آگ لگنے سے ہوا۔ حادثے میں پٹاخے کی دکان کے مالک اور تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور اتنے ہی لوگ زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہاں کے موہنور میں ایک مکان کو نقصان پہنچا اور اس کے آس پاس کے کچھ دوسرے لوگ صبح 4 بجے کے قریب اچانک دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ تقریباً دو گھنٹے تک فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ واضح نہیں ہے کہ لائسنس ہولڈر تھلائی کمار (37) نے اپنے گھر میں پٹاخے کیوں رکھے تھے۔ یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ تھلائی کمار، اس کی ماں سیلوی (57) اور بیوی پریا (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔