کرکٹر رشبھ پنت اب کیسے ہیں؟ سر اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ منظر عام پر

پنت کو زیادہ تر چوٹیں سر اور ٹانگ میں آئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>اسپتال میں زیر علاج رشبھ پنت</p></div>

اسپتال میں زیر علاج رشبھ پنت

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کرکٹر رشبھ پنت اتراکھنڈ کے دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کار حادثے میں رشبھ پنت کے چہرے پر چوٹ لگی تھی۔ رپورٹس کے مطابق پنت نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔ ان کے دائیں گھٹنے اور ٹخنے میں بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں نے رشبھ پنت کے گھٹنے پر بھی پٹی باندھ دی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ پنت کی حالت اس وقت ٹھیک ہے اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

پنت کو زیادہ تر چوٹیں سر اور ٹانگ میں آئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ایم آر آئی سکین بھی کیا گیا۔ اس کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ نارمل آئی ہے۔ یہ رپورٹ مداحوں اور خود پنت کو بڑی راحت دینے والی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق رشبھ پنت کو ابھی مزید کئی ٹیسٹ کروانے ہیں۔ ان کے ٹخنے اور گھٹنے کا ایم آر آئی سکین بھی کیا جانا تھا لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ پنت کو بہت درد تھا اور سوجن بھی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب یہ سکین آج ہی کیا جا سکتا ہے۔


گزشتہ روز رشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ روڑکی کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ پنت خود گاڑی چلا رہے تھے۔ وہ دہلی سے اپنے آبائی شہر روڑکی جا رہے تھے۔ اسی دوران انہیں نیند کی جھپکی اور ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، اس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ تباہ ہو گئی۔ اس دوران پنت کو ونڈ اسکرین توڑ کر باہر نکالا گیا۔

حادثے کے بعد ایک بس ڈرائیور سشیل کمار سب سے پہلے رشبھ پنت کے پاس پہنچے۔ انہوں نے ہی پنت کی دیکھ بھال کی اور ایمبولینس کو بلا کر پنت کو اسپتال پہنچانا۔ سشیل نے بتایا تھا کہ پنت خون میں لت پت تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔