کورونا کے 38 فیصد مریض نئے ویرینٹ کے ہیں

ہندوستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعہ کو ملک میں کورونا کے 6050 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں روزانہ کورونا کے 38.2 فیصد کیسز XBB.1.16 (ایکس بی بی) ویرینٹ کے ہوتے ہیں

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6050 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو ملک میں کورونا کے 5335 کیسز درج کیے گئے تھے۔ 6 ماہ بعد ملک میں ایک ہی دن میں اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔  ملک میں مثبت ہونے  کی شرح بھی بڑھ کر 3.39 فیصد ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مرکزی وزیر صحت نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ہندوستان میں پائے جانے والے کورونا کیسز میں سے 38 فیصد نئے ویرینٹ .1.16.ایکس بی بی کے ہیں۔

آئی این ایس اے سی او جی (INSACOG) جینوم کی  سیکوینسنگ پر نظر رکھتا ہے اس کے مطابق  ملک میں روزانہ 38.2فیصد  کورونا کیسز .1.16.ایکس بی بی ویرینٹ  کے ہوتے ہیں۔ آئی این ایس اے سی او جی نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے بلیٹن میں کہا کہ اومیکرون  کا ایکس بی بی  ویرینٹ مارچ کے تیسرے ہفتے تک لیے گئے نمونوں میں سب سے زیادہ پایا گیا۔ بلیٹن کے مطابق، بھارت میں اومیکرون  اور اس کی ذیلی اقسام کا پھیلاؤ جاری ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر ہندوستان کے مغربی، جنوبی اور شمالی حصوں میں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نئے ویریئنٹ .1.16 ایکس بی بی کو  ہندوستان کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا ہے۔ 


تاہم کورونا کے نئے ویرینٹ  کی علامات پہلے جیسی ہی ہیں۔ کوئی نئی علامات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بدلتے موسم کی وجہ سے فلو کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے، ایسے میں کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بدھ کو ملک میں کورونا کے 4435 کیسز پائے گئے۔ جبکہ جمعرات کو 5335 کیسز پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کو کورونا کے 6050 معاملے سامنے آئے۔ کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے تشویش بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور خود کو کورونا سے بچانے کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔