نائیجیریا میں اندوہناک حادثہ، عمارت منہدم ہونے سے 36 افراد ہلاک

لاگوس میں این ای ایم اے کنوینر ابراہیم فرین لوئے نے بتایا کہ لاگوس کے اکوئی علاقے میں زیر تعمیر 21 منزلہ عمارت کے ملبے سے بدھ سے لے کر جمعرات کی صبح تک 10 سے زیادہ لاشیں نکالی گئیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لاگوس: نائیجیریا کے اقتصادی مرکز لاگوس میں 21 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔ لاگوس ریاست میں قومی ایمرجنسی انتظامیہ ایجنسی (این ای ایم اے) کے کنوینر ابراہیم فرین لوئے نے آج یہاں بتایا کہ لاگوس کے اکوئی علاقے میں زیر تعمیر 21 منزلہ عمارت کے ملبے سے بدھ سے لے کر جمعرات کی صبح تک 10 سے زیادہ لاشیں نکالی گئیں۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں نو لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بچائے گئے لوگوں میں سے ایک خاتون تھی اور آٹھ مرد تھے۔‘‘ انہوں نے معلومات دی کہ پیر کو شروع ہوئی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ علاقے میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر ایک سال سے زیادہ وقت سے چل رہی تھی۔


لاگوس صوبے کے گورنر باباجیدے سانوو - اولو نے ایک بیان میں عمارت گرنے کی جانچ کے لئے آزاد پینل کی تشکیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیم حادثے کے ہر پہلو کی جانچ کرے گی اور مستقبل میں اس طرح کے ہونے والے واقعات کو روکے گی۔ جانچ حکومت کے ذریعہ پہلے سے کی جا رہی عبوری جانچ کا حصہ نہیں ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */