دہلی میں 3.20 کروڑ روپے لوٹ کی واردات، ای ڈی افسران بن آئے تھے مجرم

دہلی کے بابا ہری داس نگر علاقے میں 3.20 کروڑ روپے کی لوٹ کی واردات ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں نے خود وک ای ڈی افسر ظاہر کر کے لوٹ کو انجام دیا

دہلی پولیس / آئی اے این ایس
دہلی پولیس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں مجرمانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھوگل کے جیولری شو روم میں لوٹ کے بعد اب راجدھانی میں ایک اور بڑی لوٹ کی واردات انجام دی گئی ہے۔ اب بابا ہری داس نگر علاقہ میں 3.20 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں نے خود وک ای ڈی افسر ظاہر کر کے لوٹ کو انجام دیا۔

متاثرہ نے بتایا کہ وہ رات کو گھر سے کھانے کے لیے کچھ لینے گیا تھا۔ اسی دوران ایک کار میں پانچ چھ لوگ ان کے گھر آئے۔ انہوں نے اپنا تعارف ای ڈی افسر کے طور پر دیا۔ بدمعاش متاثرہ کے دو گھنٹے تک متراون اور سورکھ پور علاقے میں گھماتے رہے۔ اس دوران بدمعاشوں کے ساتھی اس کے گھر سے پیسے لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس نے سونی پت کے رہنے والے ایک ملزم وکی کو گرفتار کیا ہے۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔