ہندوستان میں کورونا کے 30941 نئے معاملے، 350 افراد کی موت

پیر کو ملک میں 59 لاکھ 62 ہزار 286 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 64 کروڑ پانچ لاکھ 28 ہزار 644 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 30941 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والے لوگوں کی زیادہ رہنے سے ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور یہ تعداد 40 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی جا رہی تھی۔ پیر کو ملک میں 59 لاکھ 62 ہزار 286 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 64 کروڑ پانچ لاکھ 28 ہزار 644 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30941 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 275 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 59 ہزار 680 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال معاملے 5684 کم ہو کر تین لاکھ 70 ہزار 640 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 350 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 438560 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.53 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں فعال معاملے 1007 کم ہوکر 55359 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 4696 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6268112 ہوگئی ہے، جبکہ 52 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137209 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں فعال معاملے 3073 کم ہوکر 210040 ہوگئے ہیں اور 22563 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3796317 ہو گئی ہے، جبکہ مزید 132 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 20673 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملے 366 کم ہوکر 18418 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37293 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2892517 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 237 کم ہو کر 17085 رہ گئی ہے اور 21 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 34899 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2561376 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معالے 317 کم ہو کر 14862 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1984301 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 13838 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 148 کم ہوکر 8922 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے کل 18434 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1520702 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملے 5891 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3872 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 647953 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 41 کم ہوکر 439 ہوگئے ہیں۔ وہیں 990426 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13555 ہے۔

پنجاب میں فعال معاملے کم ہو کر 359 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 583844 ہو گئی ہے جبکہ 16373 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات 150 رہ گئے ہیں اور اب تک 815179 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10081 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے 106 معاملے رہ گئے ہیں اور اب تک 715941 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ اب تک 9653 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔