قاتل سیلاب نے اَب تک 300 سے زائد لوگوں کی لے لی جان، 47 لاپتہ

گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ہماچل اور اتراکھنڈ میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کی وجہ سے آئے سیلاب اور زمینی تودوں کی زد میں آکر 34لوگوں کی موت ہوگئی۔

تصویر سوشل  میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت پورے شمالی ہندستان میں شدید بارش ہونے اور بادل پھٹنے کی وجہ سے 32لوگوں کی موت کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 301تک پہنچ گئی ہے جبکہ 47دیگر لاپتہ ہیں۔

قاتل سیلاب نے اَب تک 300 سے زائد لوگوں کی لے لی جان، 47 لاپتہ

گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ہماچل اور اتراکھنڈ میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کی وجہ سے آئے سیلاب اور زمینی تودوں کی زد میں آکر 34لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہماچل میں 18لوگوں اور اتراکھنڈ میں 14لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال میں اب تیزی سے بہتری آرہی ہے اور فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔


بارش، سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور بیشتر لوگوں کو راحت کیمپوں میں مہاجرین کی طرح زندگی گزارنی پڑ رہی ہے،کچھ مقامات پر پانی کم ہونے پر لوگ کیمپوں سے واپس اپنے گھر جانے لگے ہیں۔


کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور زمینی تودے گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ کیرالہ میں اب تک 115، کرناٹک میں 62، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ اور اوڈیشہ میں آٹھ آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو اور آندھراپردیش میں کشتی ڈوب جانے سے ایک لڑکی کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں شدید بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ لوگوں کی جان گئی ہے۔

اتراکھنڈ، کیرالہ اور کرناٹک میں شدید بارش اور سیلاب کی و جہ سے زمینی تودے گرنے کے واقعات کے بعدسے 47 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اتراکھنڈ میں پانچ لوگ لاپتہ ہیں جبکہ کیرالہ میں 27لوگوں کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے اور کرناٹک میں 15لوگ لاپتہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Aug 2019, 6:10 PM