شوہرکی موت کے 3 سال بعد بچے کی پیدائش

اپنے شوہر کے بچے کو جنم دینے کا عہد کرتے ہوئے ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ سے ملاقات کی۔ اس کے بعدماں بننے کا خرچیلااور لمبا سفر شروع ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ایک مارکیٹنگ کنسلٹنٹ کی سڑک حادثے میں موت کے تین سال بعداس کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوجوان کی بیوی نے ممبئی کے جسلوک اسپتال میں اس کے بیٹے کو جنم دیا اور یہ سب پیار، انتظار اور ٹیکنالوجی کے سبب ممکن ہو پایا۔ گھر میں ماتم کا دن ننھے بچے کے استقبال اور خوشی کا دن بن گیا۔ اس ’چمتکار‘کی شروعات اگست 2015 میں ہوئی جب بنگلور میں کام کر رہے تقریباً 30 سال کے جوڑے سپریا جین اور گورو ایس نے زندگی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ شادی کے پانچ سال بعد بھی جب وہ والدین نہیں بن سکے توانہوں نے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی مدد لی۔ قسمت میں کچھ اور ہی تھا اور اس عمل میں جانے کے کچھ دن بعد گورو کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔حادثے کے بعد سپریا کو سنبھلنے میں وقت لگا۔

انہوں نے اپنا خوف اور مایوسی ایک بلاگ میں لکھی۔ گورو کی موت کے کچھ ہفتے بعد انہوں نے لکھا کہ جس دن اس کی موت ہوئی اس نے اپنے اگلے وینچر کا لوگو فائنل کیا تھا۔ وہ گاؤں جانے سے پہلے والدین کے گھر نہیں جاتاتھا، لیکن اس دن وہ گیا۔ اپنے بھتیجے، ماں اور کتے کے ساتھ وقت گزار نے کے بعد اس نے کہا کہ وہ جلد واپس لوٹے گا اور انہیں اچھی خبر (بچے کو لے کر) دے گا۔

بنیادی طور سے جے پور کی سپریا قسمت پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے بغیراپنے والدین سے بات کئے ایک فیصلہ کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے بچے کولے کرایک شروعات کی تھی اور ہم اگلاقدم اٹھاسکتے تھے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے بچے کو جنم دینے کا عہد کیا اور ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ سے ملاقات کی۔

اس کے بعد ماں بننے کا بہت زیادہ خرچیلا اور لمبا سفر شروع ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ آسان نہیں تھا کیونکہ بہت مشکل سے سپریا کے شوہر کے نطفے کو سنبھال کر رکھا جاسکا۔ ڈاکٹر پاریکھ کا کہنا ہے کہ ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔ ہم نے کئی بار ایگس فرٹیلائزکرنے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی۔ ہم نے سروگیٹ تلاش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب ہمارے پاس آخری موقع تھا اور ہم تقریباً تمام امیدیں کھو چکے تھے، یہ کام کرگیا۔سپریا بالی میں تھیں جب انہیں سروگیٹ مدر سے اپنے بیٹے کے ہونے کا پتہ چلا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں امید کرتی ہوں کہ وہ اپنے والد کی طرح نظر آئے گا۔ سپریا نے کہا کہ میں بچہ نہیں، گورو کا بچہ چاہتی تھی۔ ہم نے پہلے ہی طے کیا تھا کہ ہمارا ایک بچہ ہوگا اور دوسرا ہم گود لے لیں گے۔ اچھی بات یہ ہے کہ گورو کی موت کے بعد اب مجھے شہر چھوڑ کر بھاگنے کادل نہیں کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔