بہار کے گوپال گنج میں درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ سے 3 افراد ہلاک، 14 زخمی

بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیر کی شام درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ مرنے والوں میں دو بزرگ خواتین اور ایک نابالغ لڑکا شامل تھا

<div class="paragraphs"><p>بہار بھگدڑ / آئی اے این ایس</p></div>

بہار بھگدڑ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے گوپال گنج ضلع میں پیر کی شام درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ مرنے والوں میں دو بزرگ خواتین اور ایک نابالغ لڑکا شامل تھا۔ گوپال گنج کے ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ یہ واقعہ گوپال گنج شہر کے شوگر مل روڈ پر واقع راجا دل علاقے میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا، "راجہ دل کے علاقے میں درگا پوجا پنڈال کے گیٹ سے عین پہلے ایک بچہ زمین پر گر گیا۔ دو بزرگ خواتین نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہاں زبردست بھیڑ جمع تھی۔ ہجوم نے انہیں کچل دیا اور وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔‘‘


ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت وہاں کوئی پولیس تعینات نہیں تھی۔ شام کو مہانومی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور بھیڑ قابو سے باہر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور نابالغ لڑکا زمین پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ضلع پولیس نے راجہ دل کے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور حالات کو کنٹرول کیا۔ دیگر زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔