کورونا آئسولیشن وارڈ میں 2 سالہ بچہ سمیت 3 لوگوں کی موت

تمل ناڈو کے سکریٹری برائے صحت ڈاکٹر بیلا راجیش نے بتایا کہ ”سبھی تین مریض پہلے سے ہی کسی نہ کسی مرض میں مبتلا تھے۔ ہم ان کے کووڈ-19 کے ہوئے ٹیسٹ کے ریزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اس درمیان تمل ناڈو میں مبینہ طور پر تین لوگوں کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں موت کی خبر سے لوگوں میں دہشت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کنیا کماری میں واقع ایک آئسولیشن وارڈ میں 2 سالہ بچہ اور دیگر دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایک شخص کی عمر 66 سال بتائی جاتی ہے جب کہ دوسرے کی عمر تقریباً 24 سال ہے۔

ان اموات کے تعلق سے تمل ناڈو کے سکریٹری برائے صحت آئی اے ایس ڈاکٹر بیلا راجیش نے میڈیا کو جانکاری دی اور کہا کہ "سبھی تین مریض پہلے سے ہی کسی نہ کسی مرض میں مبتلا تھے۔ ہم ان کے کووڈ-19 کے ہوئے ٹیسٹ کے ریزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔" گویا کہ ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ تینوں میں سے کوئی کورونا وائرس کی زد میں تھا یا نہیں۔ لیکن ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔


میڈیا ذرائع کے مطابق مہلوک دو سالہ بچہ آسٹیو پیٹروسس سے متاثر تھا جب کہ 66 سالہ مہلوک شخص کرانک کڈنی اور لمفوما بیماری میں مبتلا تھا۔ 24 سالہ مہلوک شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نمونیا کی زد میں تھا۔ تینوں کے کورونا ٹیسٹ ریزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔