بہار میں 3 اموات سے دہشت، باپ اور بیوی کو گولی مار کر شخص نے خود کو اڑا لیا

پولیس نے بتایا کہ اس سنسنی خیز قتل کے پیچھے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امیت سنگھ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا اور 8-10 سال سے دوائی لے رہا تھا۔ تفتیش جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار کے روہتاس میں پیر کی رات ایک ہی خاندان کے 3 لوگ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ بھانس تھانہ علاقہ کے تحت ڈیہرا گاؤں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت ڈیہرا گاؤں کے رہنے والے امت سنگھ (تقریباً 37-38 سال)، شالی گرام سنگھ (تقریباً 80 سال) اور نیتو دیوی (تقریباً 35-36 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایک دن میں 3 اموات سے گاؤں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔

بہار کے روہتاس میں پیر کی رات ایک ہی خاندان کے 3 لوگ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ بھانس تھانہ علاقہ کے تحت ڈیہرا گاؤں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت ڈیہرا گاؤں کے رہنے والے امت سنگھ (تقریباً 37-38 سال)، شالی گرام سنگھ (تقریباً 80 سال) اور نیتو دیوی (تقریباً 35-36 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایک دن میں 3 اموات سے گاؤں میں دہشت پھیلی گئی ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ امیت اور نیتو میاں بیوی تھے۔ ان دونوں کا ایک 11 سال کا بچہ بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امیت سنگھ نے پہلے اپنی بیوی نیتو دیوی کو گولی ماری، پھر اپنے والد شالی گرام سنگھ۔ کو بھی گولی ماردی۔ گولی لگنے سے دونوں کی موت ہو گئی۔ واردات کے بعد امیت کے اس روپ کو دیکھ کر خاندان کے دیگر افراد گھر میں ہی چھپ گئے۔ کچھ دیر بعد امیت نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق امیت ڈپریشن کا شکار تھا۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس نے بندوق کہاں سے حاصل کی۔ وہ دو دن سے گاؤں میں نہیں تھا۔ وہ رات 12 بجے واپس آیا اور اپنی بیوی، پھر اپنے والد اور پھر خود کو گولی مار دی۔ قتل کے پیچھے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امیت سنگھ ذہنی طور پرغیر مستحکم تھا اور 8-10 سال سے دوائی لے رہا تھا۔


اس معاملے میں وکرم گنج کے اے ایس پی انکت کمار نے بتایا کہ منگل کی صبح بھانس پولیس اسٹیشن کو ڈیہرا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 3 لوگوں کی موت کی اطلاع ملی۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایف ایس ایل ٹیم کے ذریعے شواہد اکٹھے کئے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ امیت سنگھ کے اہل خانہ نے اطلاع دی ہے کہ وہ ذہنی طور پر پریشان تھا۔ پولیس ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔