اجیت جوگی کے انتقال پر چھتیس گڑھ میں 3 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان

وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے چھتیس گڑھ میں 3 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اجیت جوگی کی آخری رسومات پورے ریاستی اعزاز کے ساتھ کل 30مئی کو ان کے آبائی شہر گوریلا میں ادا ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اجیت جوگی کی آخری رسومات پورے ریاستی اعزاز کے ساتھ کل 30مئی کو ان کے آبائی شہر گوریلا میں ادا ہوگی۔آج سے تین روز کے سرکاری سوگ کےدوران قومی پرچم آدھا جھکا ہوا رہے گا اور اس دوران کوئی بھی سرکاری پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔

بھوپیش بگھیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اجیت جوگی کا انتقال چھتیس گڑھ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے ریاست کی ترقی میں اجیت جوگی کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا قیام عمل میں آنے کے بعد انہوں نے چھتیس گڑھ کے لئے تیز رفتار ترقی کا خاکہ تیا رکیا اور ایک ماہر سیاست داں اور حکمراں کی شکل میں ریاست کو آگے بڑھانے میں اہم کردار اد اکیا۔چھتیس گڑھ ریاست کی تشکیل کے بعد اجیت جوگی کی قیادت میں بنی حکومت میں انہیں بھی کابینہ وزیر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ اجیت جوگی نے چھتیس گڑھ ریاست میں گاؤں ،غریب اور کسانوں کی فلاح کے لئے کام کرنے کی سمت متعین کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 May 2020, 7:40 PM