ریل بنانے کے لیے بغیر ہیلمٹ کے سڑکوں پر نکلے 28 بائیکرس، پولیس نے کیا گرفتار

دہلی پولیس کے مطابق یہ تمام بائیکرس بغیر ہیلمٹ کے خطرناک طریقے سے اسٹنٹ کر رہے تھے۔ وہ ریل بنانے کے لیے آئے تھے۔ انہیں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب /&nbsp; سوشل میڈیا</p></div>

ویڈیو گریب / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جان کی پرواہ کیے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے اسٹنٹ کی خبریں عام ہو گئی ہیں۔ دہلی میں ریل بنانے کے لیے ایک ساتھ 28 بائیکرس بغیر ہیلمٹ کے اسٹنٹ کرنے سڑک پر اتر آئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دہلی پولیس نے ان تمام بائیکرس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی بائیک کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ (17 اپریل) کی صبح سنسد مارگ اور کرتویہ پتھ پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں نے نئی دہلی کے علاقے میں بائیکرس کے ایک گروپ کو لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا ہے۔ نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیوش کمار مہلا ن دڈنے بتایا کہ صبح 3.30 بجے گشت کرنے والی ٹیم نے بائیک سواروں کے ایک گروپ کو تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے رات کی گشت پر مامور دیگر ملازمین کو الرٹ کیا اور 28 دو پہیہ گاڑیوں کو ضبط کیا نیز انہیں چلانے والوں کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


دہلی پولیس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے سے 28 بائیک سواروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لوگ بغیر ہیلمٹ کے خطرناک طریقے سے سواری کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ تفتیش کے دوران ان بائیکرس نے بتایا کہ وہ ریل بنانے کے لیے آئے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تمام موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔