ایران سے ہندوستان لوٹے 277 مسافر کورونا کی جانچ میں منفی پائے گئے

ایران سے آئے ان 277 ہندوستانیوں میں 273 زائرین اور 4 دیگر مسافر ہیں، جن میں پانچ بچے اور ایک نوزائدہ بچہ بھی شامل ہے۔ افسران نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد بدھ کی صبح جودھپور پہنچے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس سے متاثرہ ایران سے لائے جانے والے کل 277 ہندوستانی کورونا وائرس کی جانچ میں منفی پائے گئے ہیں۔ یہ سبھی لوگ بدھ کی صبح جودھپور ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ راجستھان کے ایڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے یہ اطلاع دی۔

ان 277 ہندوستانیوں میں 273 زائرین اور 4 دیگر مسافر ہیں، جن میں پانچ بچے اور ایک نوزائدہ بھی شامل ہے۔ افسران نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد بدھ کی صبح جودھپور پہنچے تھے۔ مسافروں میں 149 خواتین اور 128 مرد شامل ہیں۔ سبھی کو جودھپور ملٹری اسٹیشن کی آرمی ویلینس فیسیلٹی لے جایا گیا ہے۔


راجستھان ڈیفنس کے پی آر او کرنل سوبیت گھوش نے کہا، ’’پہلے ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کی ابتدائی اسکریننگ کی گئی اور اس کے بعد انہیں جودھپور ملٹری اسٹیشن میں واقع آرمی ویلینس فیسلیٹی میں لے جایا گیا۔ آرمی راجستھان کے ریاستی میڈیکل آفیسرز اور سول انتظامیہ کے ساتھ تال میل بیٹھا کر کام کر رہی ہے۔

جودھپور میں ان لوگوں کے قیام اور طبی و دیگر انتظامات کے لئے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ادارے کے پاس وقف ڈاکٹروں کی ٹیم ہے، جو مسلسل ان کے یہاں رہنے کے دوران صحت کی جانچ کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔