پہلگام حملے کے ہلاک شدگان کی لسٹ جاری، اطلاعات کے لیے ہیلپ لائن پر کر سکتے ہیں رابطہ

سرکاری طور پر 26 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 17 افراد زخمی ہیں۔ مہلوکین میں اسرائیل اور اٹلی کے دو غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹا گرام‘

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام  پہلگام کے بیسرن میں منگل کی دوپہر دہشت گردانہ حملے میں دو درجن سے زائد افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس میں سرکاری طور پر 26 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں تقریباً 17 افراد زخمی ہیں۔ مہلوکین میں اسرائیل اور اٹلی کے دو غیر ملکی سیاح کے ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں کے سیاح اور مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔

دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کی لاشوں کو بدھ کو سری نگر لایا گیا۔ یہاں پولیس کنٹرول روم میں افسروں کے ذریعہ مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ افسروں نے کہا کہ ہمیں 26 لاشیں ملی ہیں جنہیں سرکاری میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر لایا گیا، جس کے بعد انہیں پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) لے جایا گیا۔ کل دیر رات سری نگر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی آج پی سی آر میں ایک تقریب میں متاثرین کے تابوت پر عقیدت کے پھول چڑھائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>مہلوکین کی تفصیل</p></div>

مہلوکین کی تفصیل


پہلگام کے بیسرن میدان میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں میں زیادہ تر سیاح تھے۔ یہ گزشتہ کئی برسوں میں کشمیر میں شہریوں پر ہوا سب سے خوفناک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ عام لوگوں پر اس بزدلانہ حملے کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ ہو رہی ہے۔

پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ اس سے ملک اور بیرون ملک کے لوگ پہلگام میں پھنسے اپنوں کا حال جان سکتے ہیں۔

مدد کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:

ایمرجنسی کنٹرول روم – سری نگر : 0194-2457543, 0194-2483651

عادل فرید، اے ڈی سی سری نگر – 7006058623

وہیں اننت ناگ پولیس نے بھی ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ موبائل نمبر 9596777669 اور فون نمبر 01932225870 پر اپنوں کی جانکاری لی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9419051940 نمبر پر وہاٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔