کورونا متاثر 26 جوان قرنطینہ میں، تمام مہم بدستور جاری: بحریہ

اس جگہ کو مکمل الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ یہاں کورونا پروٹوکول کے مطابق تمام اقدامات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بحریہ نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی زد میں آنے والے اس کے 26 جوانوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ بحری بیڑوں، پنڈبیوں یا فضائیہ کے اڈوں پر تعینات کوئی بھی جوان متاثر نہیں ہے اور تمام مہم بدستور جاری ہیں۔ بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے 26 جوان اس مہلک وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور یہ سبھی ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک ساز و سامان اور رہائشی احاطے آئی این ایس آنگرے میں رہ رہے تھے۔ ان سبھی کو قرنطینہ کر کے ان کا بحریہ کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ان سبھی میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔

یہ بحریہ کے ایک دوسرے جوان کے رابطے میں آنے کے سبب کورونا سے متاثر ہوئے جس کی سات اپریل کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ یہ بحریہ کے 20 جوان جہاں رہتے تھے، اس جگہ کو مکمل الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ یہاں کورونا پروٹوکول کے مطابق تمام اقدامات کی جا رہی ہیں۔


آئی این ایس آنگرے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل چھڑکاؤ سے صفائی کرکے وائرس سے پاک کیا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر گھر گھر جاکر اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ بحریہ نے کہا کہ وہ کسی بھی مہم یا مشن کے لیے مکمل تیار ہے اور وہ کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح پر مہم میں اپنے تعاون کے ساتھ ساتھ بحر ہند میں اپنے پڑوسی دوستوں کی مدد کو تیار ہے۔

بحریہ کے جنگی بیڑے اور دیگر پلیٹ فارم پہلے آبنائے ملَکَّا کے وسط سے مغرب میں آبنائے باب المندب کے وسط تک گشت کر رہے ہیں۔ بحریہ کا تجارتی جہازوں کی حفاظت سے متعلق آپریشن ’سنکلپ‘ بھی بدستور جاری ہے۔ وہ عدن کی خلیج میں بھی قزاقوں سے نمٹنے کے لیے گشت لگا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔