برطانیہ میں ’کل دی بل‘ احتجاج، 26 افراد گرفتار

برطانیہ کے وسطی لندن میں ’کِل دی بل‘ احتجاج میں پولیس نے کم سے کم 26 افراد کو گرفتار کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں 10 اہلکار زخمی بھی ہوئے

برطانیہ میں احتجاج / آئی اے این ایس
برطانیہ میں احتجاج / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کے وسطی لندن میں ’کِل دی بل‘ احتجاج میں پولیس نے کم سے کم 26 افراد کو گرفتار کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں 10 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں ، میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ’’پولیس پر حملہ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے سمیت مختلف جرائم کے لئے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔ پولیس کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور گرفتار یوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے‘‘۔


بلیک پروٹسٹ لیگل سپورٹ گروپ نے ٹویٹر پر کہا کہ پولیس نے احتجاج میں حصہ لینے والے ان کے دو قانونی نگرانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد اس کل دی بل کے خلاف ہفتہ کے روز لندن ، نیو کیسل ، برمنگھم ، لیورپول اور برسٹل میں احتجاج کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے۔ یہ بل پولیس کو احتجاج سے نمٹنے کے لئے کچھ اضافی اختیارات دیتا ہے۔ جس کی لوگ مخالفت کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔