ٹریکٹر پریڈ تشدد معاملہ میں گرفتار 25 کسانوں کو ملی ضمانت

دہلی میں فساد کے بعد سے لاپتہ 12 کسانوں کی تلاش کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ کوئی معلومات نہ ملنے پر ہائی کورٹ جانے کی بات کہی گئی ہے۔

کسان تحریک / IANS
کسان تحریک / IANS
user

یو این آئی

سونی پت: یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران دہلی میں گرفتار کرکے جیل بھیجے گئے 25 کسانوں اور نوجوانوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ علاوہ ازیں سنیوکت کسان مورچہ نے لاپتہ 12 کسانوں کی تلاش کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط بھیجا ہے۔

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کنڈلی بارڈر پر آج شام منعقدہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک25 کسان ضمانت ملنے پر جیل سے باہر آچکے ہیں ۔ مورچہ کی قانونی کمیٹی نے اگلے دس دن میں سبھی کو ضمانت دینے کا دعوی کیا ہے ، جس سے وہ دوبارہ تحریک میں شامل ہوسکیں۔ وہیں دہلی میں فساد کے بعد سے لاپتہ 12 کسانوں کی تلاش کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے کمشنر پولیس کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی کوئی معلومات نہ ملنے پر ہائی کورٹ جانے کی بات کہی گئی ہے۔


ایس کے ایم کی لیگل کمیٹی کے کنوینر پریم سنگھ بھنگو نے بتایا کہ 12 کسان اب بھی لاپتہ ہیں ، جن میں ہریانہ کے سات، پنجاب کے چار اور راجستھان سے ایک شامل ہیں۔ ان کسانوں کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔اس کے لئے ذمہ داروں کو ایک خط لکھا گیا ہے تاکہ ان کا پتہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسانوں کو مسلسل ہراساں کررہی ہے اور جن پر مقدمہ درج نہیں ہے ان کو نوٹس بھیج کر بلایا جارہاہے اور انہیں گرفتارکرلیا جاتا ہے۔سنیوکت کسان مورچہ کے درشن پال نے بتایا کہ کسان 23 فروری کو پگڑی سنبھال دِوس منائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔