تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 239معمر اور معذورافراد نے گھر سے ہی رائے دہی کی سہولت سے استفادہ کیا

انتخابی قواعد 1961کی دفعہ سی میں ترمیم کے ذریعہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس کیلئے رائے دہندوں کو فارم 12ڈی پُرکرنا پڑتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 239معمر اور معذورفراد نے اپنے گھر سے ہی رائے دہی کی سہولت سے استفادہ کیا۔جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست میں جہاں اس ماہ کی 30تاریخ کو رائے دہی ہونے والی ہے میں معذور شہریوں کے ساتھ ساتھ 80برس سے زائد عمر کے افراد کو گھر سے ہی ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے انتخابی قواعد 1961کی دفعہ سی میں ترمیم کے ذریعہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس کیلئے رائے دہندوں کو فارم 12ڈی پُرکرنا پڑتا ہے جو انتخابی اعلامیہ کی تاریخ کے اندرون پانچ دن ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچ جانا چاہئے۔ایسی درخواست کے موصول ہونے کے بعد رائے دہندہ کے لئے پوسٹل بیلٹ جاری کیاجاتا ہے۔ووٹ کے استعمال کے بعد اس کو مخصوص مرکز میں جمع کرنا ہوتا ہے۔


تلنگانہ میں تقریبا چارلاکھ ایسے رائے دہندے ہیں جن کی عمر 80برس سے زائد ہے۔سال 2019میں مرکزی الیکشن کمیشن نے مرکزی وزارت قانون وانصاف کو اس بات کی سفارش کی تھی۔اس سہولت کوپہنچانے کیلئے پولنگ اسٹاف رائے دہندوں کے مکان پر  پہنچے اور ان کا ووٹ حاصل کیا۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پہلی مرتبہ انتخابی عہدیداروں نے دوباک ٹاون میں یہ سہولت فراہم کی۔ مجموعی طور پر 239 ضعیف اور معذور افراد نے اپنے گھر پر ہی انتخابی قواعد کے مطابق ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔دوباک کی الیکشن آفیسر گریما اگروال کی قیادت میں پولنگ اسٹاف نے مرکز رائے دہی کی طرح گھروں میں خفیہ طور پر ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔