یوگی راج میں گایوں پر ٹوٹا قہر، گئو شالہ میں 22 گائیں زہریلا کھانا کھا کر ہلاک!

خبروں کے مطابق اتوار کی رات ہرا چارہ کھانے کے بعد اچانک مویشیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ مرنے والے مویشیوں میں 11 گائیں، 3 بچھیا اور 4 سانڈ شامل ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کچھلا نگر پنچایت کی ایک گاؤ شالا میں کاس گنج سے آیا ہرا چارہ کھانے کے بعد اتوار کی رات اچانک گائے کے نسل کے مویشیوں کی حالت بگڑنی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتی ایک ایک کر کے 22 گایوں نے دم توڑ دیا۔اس میں 11 گائیں،تین بچھیا و چار سانڈ شامل ہیں۔اس گاؤشالا میں کل 76 مویشی تھے باقی جانوروں کو بچا لیا گیا ہے۔

ڈی ایم دنیش کمار سنگھ کے مطابق ضلع کے کچھلا نگر پنچایت علاقے میں بنائے گئے مستقل گاؤ شالا میں کچھ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے موت کی وجوہات کے لئے آئی وائی آر آئی بریلی کے ڈائرکٹر سے اپیل کر کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم رات میں ہی بلائی گئی ہے۔ ٹیم نے سبھی مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور چار کے نمونے لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق مویشیوں کے ذریعہ زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے نائٹروجن کی مقدار میں اضافہ ہوجانے کی وجہ سے نائٹروجن پوئزنگ پھیلنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Oct 2019, 7:56 PM
/* */