ہریانہ: 72 گھنٹوں میں 22 بھینس کی موت، لوگوں میں دہشت

حصار ضلع واقع ایک ڈیری کے مالک رنویر عرف بھولا نے بتایا کہ ان کی ڈیری، جہاں تقریبا 110 جانور ہیں، میں پانچ دن پہلے ایک گائے کی موت ہوگئی تھی، پھر اس کے بعد کئی بھینسوں کی موت ہو گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

حصار: ہریانہ کے حصار ضلع کے ایک گاؤں میں ایک ڈیری میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 22 بھینسوں کی موت کے بعد لالہ لاجپت رائے اینیمل اینڈ سائنس اسپتال کی ٹیم آج جائے واقعہ پرپہنچی اور سیمپل لیا۔ بھینسوں کی موت سے علاقے میں ایک دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ لوگ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر یکے بعد دیگرے کئی بھینسوں کی موت کیوں کر ہو گئی۔ ننگ تھلا گاؤں واقع اس ڈیری کے مالک رنویرعرف بھولا نے بتایا کہ ان کی ڈیری، جہاں تقریبا 110 جانور ہیں، میں پانچ دن پہلے ایک گائے کی موت ہوگئی تھی، اس کے بعد دو بھینس اور مر گئی۔

رنویر کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ گائے اور بھینسوں کی موت کی وجہ سمجھ پاتے گزشتہ تین دنوں میں 22 بھینسوں کی موت ہو گئی۔ رنویر کے مطابق ہفتہ کے روز 3 بھینس، اتوار کو دن میں 5 اور رات کو 4 اور آج صبح سے ابھی تک 6 بھینسوں کی موت ہوچکی ہے۔


خبروں کے مطابق جائے واقع پرموجود ڈاکٹر راجیش کھرانا، ڈاکٹر بابولال اور ڈاکٹر رمیش سمیت ٹیم میں موجود دیگر لوگوں نے بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور جانچ کے لئے سیمپل لئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی رپورٹ آنے میں تقریباً تین دن کا وقت لگے گا تبھی کچھ معلوم ہوسکے گا کہ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کے مرنے کی کیا وجہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔